۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جنبش جهاد اسلامی فلسطین

حوزہ/ تحریک جہاداسلامی فلسطین نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں مزاحمت و مقاومت کسی بھی نئی جارحیت پر ردعمل کا مظاہرہ کریں گی اور ملک کی حمایت کو جاری رکھتے ہوئے دشمن کو کبھی بھی تنازعہ کے قواعد کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونیوں کی مسجد اقصٰی اور قدس عوام کے خلاف جاری جارحیت کے پیش نظر،تحریک جہاداسلامی فلسطین نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں مزاحمت و مقاومت کسی بھی نئی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گی اور ملک کی حمایت کو جاری رکھتے ہوئے دشمن کو کبھی بھی تنازعہ کے قواعد کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

تحریک جہاداسلامی نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر صہیونیوں کی طرف سے مسجد اقصی اور قدس عوام کے خلاف جاری جارحیت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ملت فلسطین کی وحدت و یکجہتی، دشمن اور دشمن کے تسلط سمیت ان کی غیر قانونی منصوبہ بندیوں کو ناکام بنائیں گی۔

تحریک نے مزید کہا کہ مسجد اقصی ہمارے لئے ریڈ زون کی حیثیت رکھتی ہے اور قدس عوام سمیت ملت فلسطین،آس پاس میں غیر قانونی بستیوں میں مقیم قابض صہیونیوں کو کبھی بھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ مسجد اقصی کی توہین کریں۔

تحریک جہاد اسلامی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ غزہ کی پٹی پر دشمن کے حملوں سے مقاومت و مزاحمت کبھی بھی اپنے فرائض سے غافل نہیں ہوں گی ، کہا کہ کسی بھی نئی جارحیت کا مزاحمت و مقاومت منہ توڑ جواب دیں گی۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے آخر میں کہا کہ مزاحمت و مقاومت ایک بار پھر ثابت کریں گی کہ ملکی امور میں ہم آہنگی اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح حمایت کے لئے تیار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .